ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلورو کے قریب سولیا میں زہریلے پھل کی شربت پینے سے خاتون فوت 

مینگلورو کے قریب سولیا میں زہریلے پھل کی شربت پینے سے خاتون فوت 

Wed, 04 Oct 2023 13:36:45    S.O. News Service

مینگلورو،4 / اکتوبر (ایس او نیوز) زہریلے جنگلی پھل کو کھانے لائق سمجھ کر اس کا شربت پینے کے بعد بیمار ہونے والی خاتون فوت ہوگئی جس کی شناخت سولیا تعلقہ کے امرپڈنور کی رہنے والی لیلا وتی (34 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ لیلا وتی اور اس کے والد نے میرول نامی جنگلی پھل کا رس نکالنے کے بعد اس کا شربت بنا کر پیا تھا جس کے بعد دونوں کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ لیکن لیلا وتی طبیعت بہت بگڑ گئی اور الٹی اور جلاب بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے علاج کے لئے سولیا کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ جب طبیعت بہت ہی زیادہ خراب ہوگئی تو مزید علاج کے لئے منگلورو اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔ 
    


Share: